اس کا شکر – بتول جنوری ۲۰۲۲
جس نے تخلیق کیے تیرےؐ لیے دونوں جہاں قلبِ اطہر پہ ترے جس نے اتارا قرآں اپنے بندوں کی تجھے جس نے امامت بخشی اور بدلے میں تجھے خُلد کی کنجی دے دی جس نے افلاک پہ مہمان بنایا تجھ کو جس نے دنیا میں ترے نام کو عزت بخشی جس نے مشکل میں تجھے صبر کی قوت بخشی جس نے ہر گام تجھے اپنی ہدایت بخشی جس نے لہجے میں ترے خاص حلاوت رکھی معاف کردینے کی جس نے تجھے عادت بخشی اس کا احسان ہے ہم کو تیریؐ امت میں رکھا شکر ہے اس نے ہمیں حلقۂ رحمت میں رکھا!