امی سے میرا رشتہ – سعدیہ ناصر
امی کو میں نےپہلی دفعہ اپنے گھر مغل پورہ میںدیکھا ۔ میری والدہ فرزانہ شوکت اُن سے ترجمے سے قرآن پڑھتی تھیں۔ مغل پورہ ریلوے کالونی میں امی کی بہت سی شاگردتھیں جو ہفتہ میںایک دن ہمارے گھر درس قرآن میںموجود ہوتی تھیں ۔ میرے والدمحترم شوکت خلیل ریلوے میںسینئر پوسٹ پہ انجینئرنگ کے شعبے میں کام کرتے تھے اور ہمیں ریلوےڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک گھر ملا ہؤا تھا ۔ ہم تین بہنیںاورتین بھائی ہیں ۔ میرے والد محترم اور والدہ محترمہ اللہ کے حضور پہنچ چکے ہیں ۔
اچانک ایک دن پتہ چلا کہ امی ( زہرہ آپا ) نے اپنے بیٹے ناصر حمید خان کے لیے میری والدہ سے میرے رشتے کی بات کی ہے ۔میری والدہ بہت خوش ہوئیںاور امی سے کچھ وقت مانگا کہ وہ اپنے عزیز و اقارب سے مشاورت کریں گی ۔ ہمارے عزیز و اقارب کراچی میں رہائش پذیر ہیں ۔ کچھ دن بعد جب سب لوگوںسے خاندان میں مشورہ ہو گیا تو پتہ چلا کہ میری ممانی جان کاکراچی جماعت کی بہترین رکن آپا بلقیس صوفی کے ساتھ گہرا تعلق ہے اور اُن کا امی ( زہرہ آپا ) سے بہت گہرا تعلق ہےتو اطمینان ہو گیا یہ اللہ کا فیصلہ تھا…

