امریکی فوجی یہ تو بتا- بتول اکتوبر ۲۰۲۱
امریکی فوجی یہ تو بتا جب آیا تھا، کیا سوچا تھا اب جاتے سمے، ترے دل میں ہےکیا امریکی فوجی یہ تو بتا جو تجھ سے پہلے آئے تھے وہ سرخ سویرا لائے تھے وہ سرخ سویرا چھا نہ سکا وہ ملک ہی آخر ٹوٹ گیا کیا یاد نہیں تھا وہ قصہ امریکی فوجی یہ تو بتا نیو ورلڈ آرڈر کانعرہ لیے جنہیں سبق سکھانے آیا تھا دہشت گردی کے خاتمے کو دہشت برسانے آیا تھا دہشت میں آخر کون آیا امریکی فوجی یہ تو بتا ترے ساتھ تھیں نیٹو کی فوجیں اور آہن و آتش کا انبار ترے سامنے پتھر دور کے لوگ اور پتھر دور کے ہی ہتھیار وہ کیوں جیتے تُو کیوں ہارا امریکی فوجی یہ تو بتا تجھے زعم تھا اپنی خدائی کا اُنہیں زعم تھا اپنی گدائی کا تُو اپنی ترقی پر نازاں اور ان کی خودی ان کا ایماں پھر کون گرا؟ پھر کون