ادارہ بتول

پون صدی کی درخشندہ روایت

ادارہ بتول

پون صدی کی درخشندہ روایت

امریکی فوجی یہ تو بتا- بتول اکتوبر ۲۰۲۱

امریکی فوجی یہ تو بتا
جب آیا تھا، کیا سوچا تھا
اب جاتے سمے، ترے دل میں ہےکیا
امریکی فوجی یہ تو بتا

جو تجھ سے پہلے آئے تھے
وہ سرخ سویرا لائے تھے
وہ سرخ سویرا چھا نہ سکا
وہ ملک ہی آخر ٹوٹ گیا

کیا یاد نہیں تھا وہ قصہ
امریکی فوجی یہ تو بتا
نیو ورلڈ آرڈر کانعرہ لیے
جنہیں سبق سکھانے آیا تھا

دہشت گردی کے خاتمے کو
دہشت برسانے آیا تھا
دہشت میں آخر کون آیا
امریکی فوجی یہ تو بتا

ترے ساتھ تھیں نیٹو کی فوجیں
اور آہن و آتش کا انبار
ترے سامنے پتھر دور کے لوگ
اور پتھر دور کے ہی ہتھیار
وہ کیوں جیتے تُو کیوں ہارا
امریکی فوجی یہ تو بتا

تجھے زعم تھا اپنی خدائی کا
اُنہیں زعم تھا اپنی گدائی کا
تُو اپنی ترقی پر نازاں
اور ان کی خودی ان کا ایماں
پھر کون گرا؟ پھر کون اٹھا؟
امریکی فوجی یہ تو بتا

یہ جنگ ازل سے جاری ہے
ہر دور میں اک مچھر کے سبب
نمرود نے جنگ یہ ہاری ہے
اب اس میں تمہاری باری ہے
تاریخ سے تُو نے کیا سیکھا ؟
امریکی فوجی یہ تو بتا

سب جنگ تری اک جھوٹ پہ تھی
جس جھوٹ نے سب برباد کیا
ترے ہاتھوں پہ معصوم لہو
کیا اس وحشت کو یاد کیا؟
کبھی دل اپنا نادم پایا؟
امریکی فوجی یہ تو بتا

جب اپنے مُلک میں جائے گا
کیا ان سب کو تُو بتائے گا
کیا اپنے بڑوں کے ظلم و ستم
تُو ان سے بیاں کر پائے گا؟
خاموش رہے گا پھر بھی تُو کیا ؟
امریکی فوجی یہ تو بتا

جو اللہ کے ہو جاتے ہیں
دنیا ان کی ہو جاتی ہے
جو اس کی خاطر لڑتے ہیں
ڈرتے ہیں نہ ہرگز جھکتے ہیں
اس راز کو کیا تُو جان چکا؟
امریکی فوجی یہ تو بتا

باطل کے مقابل جب بھی کبھی
ایمان کا لشکر آتا ہے
باطل کی کثرت ہو کتنی
ایماں سے شکست وہ کھاتا ہے
تاریخ نے کیا نہیں دہرایا؟
امریکی فوجی یہ تو بتا

:شیئر کریں

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on linkedin
0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x