پیاری زہرہ آپا – ثریا اسما
اللہ آپ کی قبر کو نور سے بھر دے ۔
صائمہ بیٹی کئی دنوں سے مجبور کر رہی تھی کہ امی پرچہ تیار ہوتا جا رہا ہے آپ کی طرف سے ابھی تک کچھ نہیں آیا ۔ میں کچھ لکھنے کی ہمت نہیں کرپا رہی تھی ۔ لوگوں کی نگار شات پڑھ کر سوچتی تھی کہ سبھی کچھ تو لکھا ہؤا آ رہا ہے ایک سے ایک بڑھتا چڑھتا ، میں دل کو دُکھی نہ کروں ۔ مگر پھر خود ہی سوچا ان کا ایک استحقاق ہے میرے اوپر ، مجھے بھی اللہ تعالیٰ کے حضور گواہی دینی بنتی ہےاور پھر :
کہ خونِ دل میں ڈبو لی ہیں انگلیاں میں نے
کے مصداق لکھنے کی ہمت کی۔
سب سے اہم واقعہ میرا ایک خواب ہے ۔ میں نے دیکھا ایک بہت بڑی لمبی اونچی دیوار ہے جسے تازہ پالش کیا گیا ہے ۔ اس ساری دیوار میں دو دو انچ کے مربع (Squares) بنے ہوئے ہیں اور اُن میں ایک گولڈن کیل فٹ کیا ہؤا ہے جو بڑا نمایاں ہے عین دیوار کے بیچ میں ایک گول دائرہ ہے جس میں چابی لگانے کانشان ہے جس نے اُسے ایک دیوار کی بجائے دروازے کی شکل دے دی ہے ۔میں اس دروازے سے بڑی…