بنت عبدالقیوم

یادداشت کا غم – بتول جنوری ۲۰۲۳

ہم نے دماغ کے ایک خانے کو تھپکیاں دے دے کر نیم خوابیدہ حالت میں رکھا ہؤا ہے۔ تزکیہ نفس اور تطہیر قلب کے لیے! حیران نہ ہوں۔ جہاں یہ ترکیب تلخ باتیں نظر انداز کرنے اور بھلانے میں معاون ہے وہیں بھلکڑ پن اور غائب دماغی کے مرض نے بھی اس ترکیب سے تقویت حاصل کی ہے ۔اور یوں یہ ہمارے’سہاگ‘ کی ’رقیبِ روسیاہ‘ بھی ثابت ہوئی ہے، کوئی دن نہیں جاتا کہ تھپکیوں سے مضروب دماغ نے اس ’نامعلوم تشدد‘ کے خلاف صدائے احتجاج نہ بلند کی ہو، اور مجال ہے جو اس نے ذرا بھی ’سہاگ‘ کی پروا کی ہو! آپ ہماری یادداشت پر کف افسوس ملیے یا ہمیں لا پروا ، غیر ذمہ دار اور لا ابالی سمجھیے ، یہ سراسر آپ کی مرضی پر موقوف ہے ، ہاں مگر اس مرضی کو غیر جانبدار ، دیانتدار اور بے لاگ نگاہ سے دیکھیں گے تو اس

مزید پڑھیں