اکٹرثمینہ روحی وسیم

نائٹ ڈیوٹی – ڈاکٹرثمینہ روحی وسیم

آج تووارڈ کی سخت ڈیوٹی نے بہت تھکا دیا ۔صبح سے ایمرجنسی اٹینڈرکرتےرات ہوگئی ،طبیعت بھی کچھ ناساز رہی ۔اب آگے لمبی سی نائٹ ڈیوٹی منتظرہے۔ اب تو بےشمارڈاکٹر ہسپتالوں میں بھاگتے دوڑتے نظرآتے ہیں اورجب ہم ہائوس جاب میں تھے تو صرف ایک ڈاکٹر اورساراوارڈ ایوننگ میں اس کے سرپر۔ دوپہر2 بجے سےشام 8 بجے تک بھاگ بھاگ کرحشرہو جاتا تھا اورآپریشن ڈے پہ توبس اللہ ہی حافظ ہوتا تھا۔
آج پھرمیری Eveningاور ساتھ Nightبھی تھی ۔دل پریشان تھا اورہمت جواب دے گئی تھی ۔ یا اللہ آج توکوئی سبیل پیدا کردے … آج کی Night پہ کوئی معجزہ دکھا ۔ گھر سے نکلے 36 گھنٹے ہوگئے ، پہلے لیبر روم میں ڈیوٹی رہی اور آج کی یہ ڈیوٹی بہت بھاری بھرکم لگی۔
بھلا کبھی ایسے بھی دعائیں قبول ہوتی ہیں ! ہماری سینئر ڈاکٹر فرزانہ رات کوآگئیں ۔ غالباً کسی کی جگہ گویا ڈیوٹی دینے کے لیے آئی تھیں ، میڈیکل آفیسر(Mo) تھیں ۔معجزہ ہوگیا ، کہنے لگیں آج آپ گھرچلی جائیں ۔یہ سُن کر جیسے سناٹا سا چھا گیا ہو ، جیسے یقین نہ آیا ، بازو پہ چٹکی کاٹ کردیکھا کہ خواب تونہیں، مگریہ خواب نہ تھا ، یہ حقیقت ہی تھی ، گھبرا کردوبارہ پوچھا ڈاکٹرفرزانہ کیا…

مزید پڑھیں