غلام زادہ نعمان صابریپھول کی فریاد - نور جنوری ۲۰۲۱

پھول کی فریاد – نور جنوری ۲۰۲۱

پھول کی فریاد

پیارے بچو! مجھے نہ چھیڑو
کوئی پتی نہ ٹہنی توڑو

جب تم چمن میں آتے ہو
مجھے سے ہی جی بہلاتے ہو

مجھ سے ہے چمن کا نکھار
میں ہی تو ہوں وجۂ بہار

خوشبو سے بھری ہیں میری پتیاں
نرم و نازک پیاری پتیاں

پہلے تھا میں ایک شگوفہ
بن کر پھول بنا اِک تحفہ

مجھ سے موسم کی بہار
کر لو بچو مجھ سے پیار

میں ہوں تمھارا پیارا پھول
توڑ نے کی نہ کرنا بھول

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here