نعت رسول مقبولؐ ۔ ثروت ساج

کوئی تبصرہ نہیں

نعت رسول مقبولؐ

ہوئے جن سے سارے جہاں میں اجالے
جنہوں نے مسائل کے سب حل نکالے

بس اک تیغِ لا سے نبیؐ محترم نے
عقاید کے خواہش کے بت توڑ ڈالے

ہیں کرتے حفاظت میری ہر جگہ پہ
درود و سلاموں کے پر نور ہالے

اسی کے لیے کامیابی لکھی ہے
جو حبِّ نبیؐکو عمل میں سجا لے

اصل رہنما ہیں وہ ذاتِ گرامی
تو معیارِ دنیا سے نظریں ہٹا لے

حقیقی محبت ، عقیدت ، اطاعت
تو پیارے نبیؐ سے یہ رشتہ بنالے

بقائے مسلمان اسی میں ہے مضمر
وہ سیرت نبیؐ کی عمل میں بھی ڈھالے

ہو محراب و منبر سے درسِ اخوت
میرے رب تفرقے سے ہم کو بچا لے

نبیؐ کی اطاعت مرا راستہ ہو
میرے رب اِسی رَہ پہ مجھ کو اٹھا لے

Facebook
Twitter
Pinterest
WhatsApp