تبصرہ کتب – بتول جنوری ۲۰۲۳
بچوں کی جنسی تعلیم اور اسلام مصنفہ : ثریا بتول علوی موجودہ دور میں سوشل ، ڈیجیٹل اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے جنسی بے راہ روی کا ایک طوفان امتِ مسلمہ کے گھروں میں داخل ہو چکا ہے ۔ وطن عزیز کے مختلف علاقوں سے لڑکیوں ، خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے بے شمار ، روح کو تڑپا دینے والے واقعات آپ کو روزانہ دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں ۔ اور اب تو اس ملک کی ’’ اشرافیہ نما مافیا‘‘ نے نجی اور انفرادی زندگی کی بے شمار وڈیوز کو چلانے کا جو وطیرہ اختیار کیا ہے ، وہ اسلامی روایات اخلاق کے خلاف ہی نہیں بلکہ مغرب میں رائج عریاں تصاویر(Porno Graphy) کو بھی بہت پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ جنسی تعلیم کے موضوع پر ہمارے معاشرے میں بر سرِ عام گفتگو کو مناسب خیال نہیں کیا جاتا ۔ تاہم اخبارات اور وسائل کے جمعہ اتوار کے