نبی مہر بانﷺ – بتول اگست ۲۰۲۱
آپ ؐ انسانوں کے لیے رحمت بن کر آئے آپ قرآن مجید کی آیات کے مضامین و موضوعات پر توجہ دیجیے اور اندازہ لگائیے کہ اللہ تعالیٰ مخلوق کو اپنے اموال کے استعمال اور خرچ کرنے کا کون کون سا راستہ تجویز کرتا ہے ۔انہیں مخلوق خدا کی خدمت اور مستحقین کی امداد کے لیے کیسے توجہ دلاتا ہے ۔ ان احکام اور ترغیبات کا ایک نقشہ ہمیں عہدِ رسالت مآبؐ کے مکی دور کے تیرہ سالوں اور مدنی عہد کے دس سالوں میں نمایاں دکھائی دیتا ہے ۔حضورﷺ نے زمانہ قبل نبوت میں بھی چالیس سال تک ایک ایسے طرز عمل اور سیرت کا نمونہ پیش کیا ہے جو مخلوق خدا کی خدمت ، رفاہ عامہ کے اقدامات ، قبائل کے درمیان اصلاحی اور تعمیری کاوشوں اور مظلوموں کی داد رسی پر مشتمل ہے ۔ عفوان شباب میں حلف الفضول جیسے تاریخی معاہدے میں شرکت ، پینتیس سال کی