تفسیر سورۃ الفاتحہ – بتول مارچ ۲۰۲۳
فضائل سورۃ الفاتحہ ۱۔ اس سورت کے بہت سے نام ہیں فاتحۃُ الکتاب، امُّ الکتاب، سورۃ شفاء، سبع مثانی۔ ۲۔ یہ سورت قرآن کریم کے مقدمے کی حیثیت رکھتی ہے۔ ۳۔ اس سورت میں وہ تمام مضامین جمع کیے گئے ہیں جو مضامین پورے قرآن میں ہیں مثلاً اللہ کی تعریف، صفات، عبادت، استعانت، ہدایت اور ہدایت یافتہ وگمراہ لوگوں کا انجام وغیرہ۔ ۴۔ رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں سورۃ فاتحہ کے مثل سورت کسی بھی آسمانی کتاب میں موجود نہیں بلکہ خود قرآن مجید میں بھی اس کے مثل سورت کوئی نہیں۔ ۵۔ یہ سورت امت محمدیہ ؐکے لیے خاص تحفہ ہے۔ اس سورت کے مضامین دو حصوں پر مشتمل ہیں ۱۔ خدا شناسی ۲۔ خود شناسی الحمدللہ سے مالک یوم الدین تک خدا شناسی کا تذکرہ ہے اور ایاک نعبد سے ولاالضالین تک خود شناسی کا تذکرہ ہے۔ ان دو مضامین کا مقصدیہ ہے کہ بندہ اپنے خدا