نبی سلیمانؑ کی قسم – بتول دسمبر ۲۰۲۱
جنگل کاٹ دیے گئے۔ زمین ہموار ہو گئی اور گھروں کی بنیادیں ڈال دی گئیں ۔لیکن جنگل کے باسی حشرات بے گھر ہو گئے ۔ ڈیویلپر نے زمین کی صفائی ستھرائی اور حفاظت کے لیے بہت کچھ انتظامات کیے ہوں گے مگر مکڑیوںکا وہ کچھ بھی نہ بگاڑ سکے۔سردیوں میں پھر بھی کچھ امن رہتا مگر گرمیوں کے آتے ہی مکڑیوں کے قافلے اترنے لگتے۔ روشن اور مالی جوان دنوں گھر دیکھتے پھر رہے تھے ، اس گھر کو دیکھا توپھر کسی اور گھرکو دیکھنے کی خواہش سے دستبردار ہوگئے ۔ لیکن ہؤا یہ کہ اس گھر کوگھر کی صورت ملنے کے بعد انہیںاس میں رہتے چند دن ہی ہوئے ہوںگے کہ مکڑیوں سے ملاقاتیں شروع ہو گئیں ۔ پتہ چلا کہ دوسرے گھروں میں بھی یہی پرابلم چل رہی ہے۔ ایک روز مالی شام میں آفس کے بعد اپنے پرانے سب ڈویژن میں ناز سے ملنے چلی گئی ۔