ذاکر فیضی

نیا حمام – بتول نومبر۲۰۲۰

تین سال کی اندھی ، گونگی اور بہری بچی کو کیسے مارا جانا ہے اس کا فیصلہ آج کی آخری میٹنگ میں ہونا تھا جس کے لیے میٹنگ ہال میں موجود تمام لوگ نیوز چینل کے مالک وایڈیٹر منتظر تھے۔ ایک ہفتہ قبل چینل کے پی آر او ( پبلک ریلیشن آفیسر) ایک چھوٹے سے شہر کے مقامی اخباری رپورٹر کوچینل کے دفتر میں لے آیا تھا ۔ پی آر او نے ایڈیٹر سے تعارف کرایا تھا … ’’ سر ! یہ اپنے شہر کی سنسنی خیز خبروں کی اطلاع ہمیں دیتے رہتے ہیں ۔ کسی کسی سٹوری پر ہماری ٹیم ورک بھی کرتی ہے ۔ بٹ سر … اس بار جو یہ سٹوری لائے ہیں اس میں آپ کی اجازت لازمی ہے ‘‘۔ وہ مقامی اخباری رپورٹ جو خبریں کم اور اشتہارات زیادہ حاصل کرنے کی کوشش میں لگا رہتا تھا ، سیدھے سادے اور مقامی لوگوں کو بلیک

مزید پڑھیں