جیک کین فیلڈ

ذمہ داری قبول کریں ۔ جیک کین فیلڈ

اس وقت امریکی کلچر میں عام مفروضہ یہ ہے کہ ہم ایک زبردست زندگی کے مستحق ہیں اور اس کے لیے کسی طور کہیں پر کوئی شخص اس بات کا ذمہ دار ہے کہ وہ انھیں سدا بہار خوشی ولولہ انگیز کیریئر،خاندان کی پرورش اور بابرکت ذاتی تعلقات کے حصول میں مدد دے۔ حقیقت یہ ہے کہ صرف ایک شخص جس پر ایک معیاری زندگی گزارنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، وہ شخص آپ خود ہیں۔اگر آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو زندگی میں جس چیز کا بھی تجربہ ہوتا ہے، اس کی آپ کو سو فیصد ذمہ داری قبول کرنا ہوگی اور یہ آسان بات نہیں۔
اصل بات یہ ہے کہ ہمارے ذہن کی ساخت اس طرح سے بن گئی ہے کہ ہم اپنی زندگی میں جس بات کو پسند نہیں کرتے اس کے لیے اپنی ذات سے باہر کسی بھی چیز کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔ ہم اپنے والدین، اپنے ساتھیوں، موسم، معیشت یا پیسے کی کمی پر الزام دھرتے ہیں۔ ہم یہ دیکھنے کی کوشش نہیں کرتے کہ اصل خرابی کہاں واقع ہے اور اس خرابی کا مرکز ہم خود ہیں۔
یہ آپ ہیں جو زندگی کی کوالٹی ،جسے آپ لے کر چل رہے ہیں اور…

مزید پڑھیں