آصف محمود

اسرائیل کا وجود کیسے ممکن ہؤا- بتول جون ۲۰۲۱

اسرائیل زمینیں خرید کر نہیں،زمینیں ہتھیا کر قائم ہوا۔ اس صدی کی تاریخ کے تناظر میں کچھ حقائق سلطنت عثمانیہ کی یہودیوں کو گاؤں کے گاؤں اونے پونے داموں بیچنے کی غلطی اپنی جگہ،اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہودیوں نے عربوں سے زمینیں خرید کر یہاں ا سرائیل قائم کیا تھا۔یہ واردات زمینیں خرید کر نہیں ، زمینیں ہتھیا کر کی گئی۔ معاملے کی درست تفہیم کے لیے ضروری ہے کہ چیزوں کی ترتیب ٹھیک رکھی جائے۔ یہود کو زمینیں بیچنے کے دو ادوار ہیں ایک 1882 سے 1908 تک ہے اور دوسرا دور1908 سے 1914 تک ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ان دونوں ادوار کے اختتام پر یہودیوں کے پاس فلسطین کی صرف دو اعشاریہ چھ فیصد زمین تھی۔ ان دو ادوار میں بیچی گئی زمینوں کی غلطی اپنی جگہ اور یہی غلطی یہودی ریاست کی تشکیل کے عوامل میں سے ایک عامل ہے لیکن اصل واردات

مزید پڑھیں