نام کتاب: جنت کے ہم سفر
مصنفہ: بشریٰ تسنیم
شائع کردہ: ادارہ بتول ٹرسٹ لاہور
صفحات: ۲۰۰
قیمت: ۸۰۰
ملنے کا پتہ: ادارہ بتول فیروز پور روڈ لاہور فون ۳۷۴۲۴۴۰۹
خواتین اور بچوں کے لیے پاکیزہ اورمعیاری کتب اور رسالے شائع کرنے والا ادارہ بتول ٹرسٹ گزشتہ پینسٹھ برس سے بلا تعطل سرگرم عمل ہے۔ اس کی بنیاد حمیدہ بیگم اور رخشندہ کوکب نے رکھی جبکہ نیّربانو، بنت مجتبیٰ مینا اور زبیدہ بلوچ جیسی قدآورعلمی وادبی ہستیاں اس کے ابتدائی ٹرسٹیز میں شامل رہیں۔بیگم محمودہ ابوالاعلیٰ مودودی اعزازی رکن کے طور پہ اس کے ساتھ وابستہ رہیں۔
جنت کے ہم سفر ادارہ بتول کی نئی کتاب ہے۔اس کے مندرجات ادارہ بتول کے قیام کے مقاصد کی بہترین ترجمانی کرتے ہیں۔ مصنفہ بشریٰ تسنیم ایک جانی پہچانی قلم کاراور ماہنامہ بتول کی مستقل قلمی معاون ہیں۔ کہانی، مضمون اورکالم لکھنے پر یکساں قدرت رکھتی ہیں۔اس کتاب کے ساتھ بچوں اور بڑوں کی ملا کرکل ایک درجن چھوٹی بڑی کتب اور کتابچے ان کے کریڈٹ پر ہیں جن میں سے ادارہ بتول کے تحت چھپنے والی یہ تیسری کتا ب ہے۔
تازہ کتاب جیسا کہ نام سے ظاہر ہے،نوجوانوں کو متوازن زندگی گزارنے کے لیے رہنمائی پر مشتمل ہے خاص کران کی خانگی زندگی میں،لہٰذاشادی شدہ جوڑوں کے لیے اس…

