مولانا ابو الحسن ندوی

انسانیت – نوردسمبر ۲۰۲۰

انسانیت کا صحیح اندازہ امتحان پڑنے پراور ایسے مواقع پر ہوتا ہے جب ہر قسم کے ذرائع اور مواقع حاصل ہوں کہ چوری ، گناہ ، حق تلفی کی جا سکے مگر انسان کے اندر کی کیفیات اس کا ہاتھ پکڑ لیں ۔انسانیت در حقیقت ایک بڑا مرتبہ ہے ، لیکن انسانیت کے خلاف انسان ہمیشہ خود بغاوت کرتا ہے۔ کبھی نیچے سے کترا کر نکل گیا، کبھی اپنے آپ کو انسانیت سے بر تر سمجھا۔ دنیا میں لوگوں نے جب خدائی کادعویٰ کیا یا، لوگوں نے ان کو یہ درجہ دیا تو دنیا میں بگاڑ ہی بگاڑ بڑھتا گیا ، جب ایک معمولی سی گھڑی کسی اناڑی کے ہاتھ پڑ جاتی ہے اور وہ اس کی مشین میں دخل دیتا ہے تو وہ بگڑ جاتی ہے ، تو یہ نظام عالم ان مصنوعی خدائوں سے کیسے چل سکتا ہے ؟ اس دنیا کے اتنے مسائل، اتنے مراحل اور اس

مزید پڑھیں