نفسیاتی دباؤ سے کیسے نجات پائیں؟ ۔ منیبہ عثمان
آج کا دور جتنا جدت پسندی اپنا رہا ہے، اتنا ہی انسان کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں پر اثر پڑ رہا ہے۔ اس تیز رفتار طرزِ زندگی نے سب کو مستقل نفسیاتی دباؤ کے پہیے کے نیچے رکھا ہؤاہے۔ یہ نفسیاتی دباؤ جسے ہم عام زبان میں اینگزائٹی کے نام سے جانتے ہیں وقت کے ساتھ اس کے مختلف نتائج اور اثرات ہمارے جسم اور نفسیات پر ظاہر ہوتے ہیں۔
انسانی جسم کی بہت سی بیماریاں اجسام میں مادی تبدیلیوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ آج کے دور میں بیشتر امراض نہ صرف خارجی مادوں یا جراثیم نما بیکٹیریا اور وائرس سے ہوتے ہیں بلکہ نفسیاتی دباؤ بھی انسان کے جسم میں اس قدر تبدیلیاں کر دیتا ہے کہ جسم کے بہت سے فنکشن اور خواص بدل جاتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں جسم مختلف بیماریوں اور اوہام سے دوچار ہو جاتا ہے۔ ذہنی دباؤ انسان کے جسم میں موجود ہارمونز اور کیمیائی عمل کو اس قدر تبدیل کر دیتا ہے کہ انسان ہر وقت کسی نہ کسی مسئلے سے دو چار رہتا ہے۔ ذیابیطس، خون کے دباؤ میں اتار چڑھاؤ، پٹھوں کی کمزوری اور اعصاب میں تناؤ وغیرہ۔ اس کے علاوہ انسان کی ذہنی صلاحیتوں پر بھی انتہائی خطرناک اثرات…

