شگفتہ عمر ٳ؎۱

حج کا مہینہ اہمیت وفضیلت ۔ شگفتہ عمر ٳ؎۱

ماہ ذی الحجہ کو اللہ تعالیٰ نے قرآن الفرقان میں ہمیشہ سے حرمت والا مہینہ قرار دیا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
اِنَّ عِدَّةَ الشُّهُوْرِ عِنْدَ اللّٰهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِیْ كِتٰبِ اللّٰهِ یَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ مِنْهَاۤ اَرْبَعَةٌ حُرُمٌ- ذٰلِكَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ فَلَا تَظْلِمُوْا فِیْهِنَّ اَنْفُسَكُمْ وَ قَاتِلُوا الْمُشْرِكِیْنَ كَآفَّةً كَمَا یُقَاتِلُوْنَكُمْ كَآفَّةً- وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُتَّقِیْنَ ۔
ترجمہ:’حقیقت یہ ہے کہ مہینوں کی تعداد جب سے اللہ نے آسمان و زمین کو پیدا کیا ہے اللہ کے نوشتے میں بارہ ہی ہے اور ان میں سے چار ماہ حرام ہیں، یہی ٹھیک ضابطہ ہے، لہٰذا ان چار مہینوں میں اپنے اوپر ظلم نہ کرو‘۔ (یہ چار ماہ ذوالقعدہ، ذی الحجہ، محرم اور رجب ہیں)(التوبہ ۹: ۳۶)ابوبکرہ ثقفیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہؐ نے حجۃ الوداع میں 10 ذوالحجہ کو خطبہ دیا جس میں فرمایا، ’زمانہ گھوم پھر کر اپنی اس اصلی ہیئت پر آ گیا ہے جس پر وہ زمین و آسمان کی تخلیق کے وقت تھا۔ سال پورے بارہ مہینے ہی کا ہوتا ہے، اس میں سے چار مہینے خاص طور پر قابل احترام ہیں۔ (تین مہینے تو مسلسل ہیں ذی القعدہ، ذی الحجہ، محرم اور چوتھا رجب) (بخاری 4406، مسلم)
حضرت ابو سعید الخدریؓ سے…

مزید پڑھیں

اہمیت اور مقاصدِ لباس ۔ شگفتہ عمر ٳ؎۱

لباس ایک ایسی بنیادی انسانی ضرورت ہے جس سے کوئی ذی شعور غافل نہیں رہ سکتا۔ انسانی جسم کے قابل شرم حصوں کو ڈھانپنے کے ساتھ لباس انسان کی معاشی اور سماجی حیثیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ مزید براں کسی بھی انسان کا طرزِ لباس اس کے رویّوں اور طرز زندگی کا بھی غماز ہوتا ہے۔ لباسِ انسانی کی اسی اہمیت کے پیش نظر دینِ فطرت یعنی اسلام میں بھی اس حوالے سے واضح ہدایت و رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔
مقاصد لباس:
قرآن کریم نے سورہ اعراف میں لباس کو اللہ تعالیٰ کی ایک نشانی قرار دیتے ہوئے لباس کے مقاصد واضح طورپر بیان کیے ہیں اور ایسے لباس کو پسندیدہ لباس قرار دیا جو اللہ کی خوشنودی کو مد نظر رکھتے ہوئے زیب تن کیا جائے۔
ترجمہ:’اے اولاد آدم ہم نے تم پر لباس نازل کیا ہے کہ تمہارے جسم کے قابل شرم حصوں کو ڈھانکے اور تمہارے لیے جسم کی حفاظت اور زینت کا ذریعہ بھی ہو اور بہترین لباس تقوی کا لباس ہے۔ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے کہ شاید کے لوگ اس سے سبق لیں‘ (الاعراف7: 26) ۔
مندرجہ بالا آیت قرآنی کی رو سے لباس کے درج ذیل تین مقاصد واضح ہوتے ہیں۔
۱۔…

مزید پڑھیں