محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ۔ شگفتہ عمر؎۱
براہ کرم اس مواد کو دیکھنے کے لئے لاگ ان کریں۔
براہ کرم اس مواد کو دیکھنے کے لئے لاگ ان کریں۔
’انسانی دودھ بینک‘ اور ملکی اور بین الاقوامی فقہاء کونسلز کی آراء:
1۔ مجمع الفقہ الاسلامی العالمی جدہ (انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی جدہ):
بین الاقوامی اسلامی فقہ اکیڈمی، جو تنظیم اسلامی کانفرنس کے زیر اہتمام قائم ہونے والا ایک عالمی ادارہ ہے، کی کونسل کا دوسرا اجلاس جدہ میں مورخہ 10 تا 16 ربیع الثانی 1406 ہجری بمطابق 22 تا 28 دسمبر 1985ء منعقد ہؤا۔ مجمع الفقہ الاسلامی جدہ میں ساری دنیائے اسلام کے علماء نے جمع ہو کر اس مسئلے پر مفصل بحث کی اور بالآخر غور و فکر کے بعد جو قرارداد منظور ہوئی اس کا حاصل یہ ہے کہ: اولاً ’ملک بینک‘ ، جنہیں عربی میں ’بینک الحلیب الامہات‘ کہا جاتا ہے، کا قیام ایک تجربہ تھا جسے مغربی ممالک نے شروع کیا لیکن فنّی خرابیوں اور علمی لحاظ سے بعض منفی نتائج سامنے آنے کے بعد یہ تجربہ کافی حد تک ناکام ہو گیا؛ ثانیاً دودھ پلانے سے بھی ایسے ہی حرمت ثابت ہوتی ہے جیسے نسب سے ثابت ہوتی ہے اور حفاظت نسب مقاصد شریعت میں سے ہے جبکہ اس طرح کے ’ملک بینک‘ قائم کرنے میں شریعت کے ایک اہم مقصد نسب کی حفاظت کے فوت ہونے یعنی نسب کے اختلاط اور شک و شبہ کا…

