ہر انسان کسی نہ کسی وقت اداسی اور پریشانی کا شکار ہو سکتا ہے ڈپریشن دماغ میں ہونے والے کیمیائی ردو بدل سے ہوتا ہے ، اس لیے اس حالت سے نجات پانے کے لیے دماغ کا استعمال ضروری ہے خوشی دماغ کی ایک حالت ہی کا نام ہے اور اپنے دماغ کو اداسی سے نجات دلوا کر خوشی کی حالت میں لے آنا ایک فن ہے ۔ ہر ایک انسان کوشش کر کے یہ فن سیکھ سکتا ہے اور ایک خوشگوار اور مکمل زندگی گزار سکتا ہے۔ میرے بڑے اکثر کہا کرتے تھے ’’ لوگوں کو خوشی دے کر ہی حقیقی خوشی مل سکتی ہے ‘‘۔
میں نے اپنی روز مرہ کی زندگی میں ان کو یہ عمل کرتے ہوئے دیکھا ہے اور اس کی وجہ سے ماشاء اللہ وہ بہت پر سکون اور بہت خوش رہتے ہیں۔
ہم لوگوں کو کیسے خوشی دے سکتے ہیں ؟
دو بول تسلی کے اور پیارکے کسی ضرورت مند کی مدد ، کسی حقدار کو اس کا حق دلوانا ، دوستوں کے ساتھ ایک خوشگوار لمحہ ، یہ سب عمل لوگوں کو خوشی دینے کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی خوشی دیتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ ایک اور چیز جو کہ بہت ضروری ہے وہ دل…
میں نے جب سے کم کھانا شروع کیا تو مجھے سمجھ آئی کہ میرے جسم کو کتنی خوراک کی ضرورت ہے ۔ سب کچھ کھائیں پئیں مگر جسم کی ضرورت کے تحت اور اس کو ہضم کرنے کی پوری کوشش کریں یعنی ورزش کو روز انہ کا عمل بنا لیں۔
کئی لوگ جب کھانا کم کر دیتے ہیں تو ان کا پیٹ اتنا سکڑ جاتا ہے کہ ان کے لیے زیادہ کھانا ممکن ہی نہیں رہتا اور کئی لوگوں کا یہ عالم ہوتا ہے کہ کھانے کی زیادتی سے جسم پر چربی تہہ بہ تہہ چڑھ جاتی ہے مگر وہ بے فکر رہتے ہیں ۔ جدید علاج نے سر جری شروع کی ہے جس میں پیٹ کو اس قدر چھوٹا کر دیا جاتا ہے کہ آپ ضرورت سے زیادہ کھا ہی نہیں سکتے۔
حدیث میں تلقین ہے کہ کھانا بھوک رکھ کر کھایا جائے ۔ مگر اکثر یہ ہوتا ہے کہ پیٹ تو بھر جاتا ہے مگر نیت نہیں بھرتی چھوٹے چھوٹے پانچ Mealsبہترین ہیں نہ تو آپ کے جسم پر کھانا ہضم کرنے کا بے جا دبائو پڑتا ہے اور نہ ہی جسم میں انسولین کی کمی یا زیادتی ہوتی ہے ۔ ہمارا جسم اللہ کی امانت ہے اس کا خاص…
‘ پودینے کے متعلق چھان بین کرنے پر اس کے بہت سے فوائد کے بارے میں علم ہؤا موسم بدلتے ہی نزلہ زکام کی وبا سی پھیل جاتی ہے گھر میں پہلے ایک فرد بیمار ہوتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا گھر انا اس کی لپیٹ میں آجاتا ہے ۔ ایسی حالت میں پودینے کا قہوہ شہد کے ساتھ ملا کر پیا جائے تو بہت افاقہ ہوتا ہے۔
پودینہ کا قہوہ بند ناک اور جکڑے ہوئے سینے کو آرام پہنچاتا ہے شہد خراب گلے پر مرہم کا کام کرتا ہے اور دونوں مل کر نزلہ زکام اور کھانسی کو بھگا دیتے ہیں ۔
یہ دونوں بخار کی شدت کو بھی کم کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ پیٹ کے مختلف عارضوں میں بھی پودینہ اور شہدبے مثال ہیں ۔ یہ انفیکشن کو ختم کرکے پیٹ کی صحت کو بحال کرتے ہیں ۔ پودینہ پیٹ میں زائد گیس کی صورت میں بھی مفید ہے ۔ ہمارے روز مرہ کے عارضوں میںمصروفیات اور ذہنی دبائو کی وجہ سے سرکادرد بھی ایک عام عارضہ بن گیا ہے اکثر بچے بھی اس کی شکایت کرتے ہیں ۔ پودینے کے پتے دھو کر لیپ بنا کر ماتھے اور کنپٹیوں پر لگانے سے سر درد میں افاقہ…
فوائد:
مالٹا دنیا کے بیشتر لوگوں کا پسندیدہ پھل ہے اس میں وٹامنز کی بھرمارہے۔ خاص طور پر وٹا من سی اس میں کثرت سے پایا جاتا ہے جو کھوئی طاقت کوبحال کرتاہے۔ یہ خون پیدا کرتا ہےاورجسم کو آکسیجن کی فراہمی میں مدد گار ہوتاہے۔
روایت ہے کہ شراب کے عادی لوگوں کو اگرمالٹے کا جوس باقاعدگی سے پلایا جائے توان کی یہ بری عادت چھوٹ جاتی ہے ۔
اوپردیے گئے عندیہ پر بہت زیادہ تحقیق تو نہیں ہوئی مگرمالٹے میں اتنی خصوصیات ہیں کہ یہ بات سچ ہوبھی سکتی ہے ۔
مالٹے اور اس کی تمام اقسام سانس اورپھیپھڑوں کی بیماریوں سےبچاتی ہیں۔
ایسٹن(Aston)یونیورسٹی کے ڈاکٹر ایرک لیٹمن کے مطابق سانس کی بیماری میں بھی مالٹے شفا دیتے ہیں ۔ مالٹےپتے اورگردوں میں پتھری نہیں بننے دیتے ۔ اس کے علاوہ یہ کولیسٹرول کم کرتے ہیں اورفشارِ خون کواعتدال میں رکھتے ہیں ۔
ہیلتھ میگزین کے مطابق یہ دانتوں اورجسم کی دوسری ہڈیوں کو مضبوطی دیتے ہیں ، آرتھر ائیٹس بچاتے ہیں۔
مالٹے جسم میں ہونے والی سوجن کو ختم کرتے ہیں چاہے وہ کسی حصے میں بھی ہو اورقدرتی طورپر دردکوکم کرتے ہیں ۔ وزن کو اعتدال پررکھنے کے لیے اورجسم میں چربی کےانہضام کوآسان بنانے کے لیے مالٹے بہت کارآمد ہیں۔
مالٹے جلد کے…

