محبت کی لازوال داستان – سوشل میڈیا سے
ابوالعاص نبوت سے پہلے ایک دِن رسولؐ کے پاس آیا اور کہا ’’میں اپنےلیے آپ کی بڑی بیٹی زینب کا ہاتھ مانگنے آیاہوں‘‘۔
رسولؐ نے فرمایا :’’میں اِن کی اِجازت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا‘‘۔
گھر جا کر رسولؐ نے زینب سے کہا :’’تیری خالہ کے بیٹے نے تیرا نام لِیاہے کیا تم اِس پر راضی ہو؟‘‘
زینب کا چہرہ سُرخ ہؤا اورمسکرا دیں۔رسولؐ اُٹھ کر باہر تشریف لے گئے اور ابوالعاص بن الربيع کا رِشتہ زینب کے لیے قبول کِیا۔
یہاں سے محبت کی ایک داستان شروع ہوتی ہے،جس میں مصیبتیں ہی مصیبتیں ہیں۔
ابوالعاص سے زینب ؓ کا بیٹا’’علی‘‘ اور بیٹی ’’اِمامہ‘‘ پیدا ہوئے ، پھر آزمائش شروع ہو جاتی ہے کیونکہ ان کی شادی کے بعد نبیؐ پر وحی نازل ہوئی آپ نے اعلان فرمایا کہ وہ اللہ کے رسولؐ ہیں۔ابوالعاص کہیں سفر میں تھا جب واپس آیا تو بیوی اِسلام قبول کر چکی تھی۔
جب گھر میں داخل ہؤا تو بیوی نے کہا :’’میرے پاس تمہارے لیے ایک عظیم خبر ہے‘‘۔
یہ سُن کر وہ اُٹھ کر باہر نِکل گئے اور کہا کہ تم دوسرے عقیدے کی ہو چکی ہو، دور رہو اب مجھ سے۔
زینب خوف زدہ ہو کر اِن کے پیچھے پیچھے باہر نکلتی ہے اور کہتی ہے :’’میرے بابانبیؐ بنائے…

