ننھے منھے ہاتھوں نے مضبوطی سے اس کے دامن کو پکڑا ہوا تھا۔ صبا نے ہاتھوں کی گرفت کو ڈھیلا کرتے ہوئے انھیں چوما اور کھلونوں سے بھرا ایک شاپر اس کے حوالے کرتے ہوئے بڑی عجلت سے دروازہ بند کرتی ڈے کیئرسینٹر سے باہر نکل گئی۔ دو چار دن تو ہبہ کھلونوں سے بہل […]
عصر کا وقت تھا ۔میں گھر کے کام میں مصروف تھی کہ حمزہ نے آکر بتایا دادا ابو فوت ہو گئے ہیں ۔ ایک دم ایسے لگا جیسے میرا اپنا سانس رک رہا ہے ۔ آنکھوں سے یک دم آنسو شروع ہوئے ۔ انا للّٰہ وانا الیہ رجعون پڑھنے لگی اور دل بہت غمگین ہوگیا […]
زندگی کے بہت سے مرحلے ہیں۔ ہر مرحلہ نئے مسائل، نئے تقاضے لے کر آتا ہے۔ عقلمند انسان وہ کہلاتا ہے جو آنے والے مرحلے کے مسائل سے نپٹنے اور تقاضے نبھانے کے لیے دوراندیشی کا مظاہرہ کرے۔ وہ موجودہ وسائل کو منصوبہ بندی سے استعمال کرے تاکہ ان سے اس کا مستقبل محفوظ ہو […]
قارئینِ کرام سلام مسنون ربیع الاول کے مہینے کا آغاز ہے۔ہادیِ برحق، ختمِ رسل،محسنِ انسانیت، رحمت للعالمین، محبوبِ سبحانی ،محمد مصطفیٰ ﷺ کی نسبت سے ذکرودرود اور نعت کی محفلیں منعقد کی جائیں گی۔آج کے دور میں جبکہ دین فرقوں میں قید ہوگیا ہے ، ان فرقوں کی تعلیمات کو ہی اصل دین سمجھ لیا […]
”سینان! سینان!“ بابا مجھے آوازیں دے رہے تھے۔ (ماں کے بعد بابا نے مجھے کبھی ماں کی کمی محسوس نہیں ہونے دی) ” بابا! میں اور مروان یہاں ہیں۔ اوپر…. ذوشی( بکری) کے پاؤں میں کانٹا چبھ گیا تھا۔ مرہم لگا دیا ہے۔ “ ”اچھا اچھا!“ ”مروان! میرے ساتھ ذرا عار عرہ تک چلو گے؟ […]
ایک قریبی عزیزہ نے فرمائش کی ہے کہ’’ بتول ‘‘ کے لیے کچھ لکھوں ! سوچا تویادوں کی ایک لہر اٹھی جوسیلاب میں تبدیل ہو گئی ۔بہت کچھ یاد آگیا۔کیوں نہ قارئین کے ساتھ یادیں ہی بانٹی جائیں ۔ شعر تو کثرت استعمال سے پامال ہوچکا ہے مگرصورت حال پرمنطبق خوب ہورہا ہے ۔ تازہ […]
”اماں میں اسکول میں جاب کرلوں؟“ نیلی نے ڈرتے ڈرتے ماں کی طرف دیکھا۔ ”اماں پلیز!! “ اس نے لجاجت سے ان کے گھٹنوں پر ہاتھ رکھا۔ ”نہیں بیٹا“۔سلائی مشین پر جھکی سلائی کرتی ہوئی رضیہ خاتون نے نفی میں سرہلایا۔”کیا ضرورت ہے گزارہ ہوتو رہا ہے“۔ ”کیا خاک گزارا ہو رہا ہے“۔نیلی نے برا […]
رافعہ کواچھی طرح یاد تھا کہ نجیبہ اسےپہلی مرتبہ مصر کے سفارت خانے میں ملی تھی۔ جشن آزادی کی تقریبات پورے جوش و خروش سے جاری تھیں۔ اگست کا دوسرا عشرہ شروع ہونے کی دیر ہوتی کہ خوب دھوم دھام سے ہر سطح پر پروگرام شروع ہوجاتے۔ یہ بھی ایسا ہی پروگرام تھا ۔رافعہ تیسری […]
پچھلے دنوں ایک ریسرچ سے ثابت ہؤا ہےکہ پاکستان میں وقت کے ساتھ ہرچار میں سے ایک شخص چالیس سال کی عمرکے بعد دل کے کسی نہ کسی عارضے میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ یہ تحقیق باعث فکرہے کہ پچیس سے چالیس سال کی عمر کے دوران ہارٹ اٹیک کی شرح میں بہت اضافہ ہؤا […]
بندوں کے ساتھ خیر خواہی سب سے بڑی نیکی ہے اور یہ نیکی ایک دوسرے پہ فرض ہے ۔ ایمان لانے کے بعد حقوق العباد کی ادائی ہی آخرت میں انسان کی نجات کا باعث ہو گی ۔ یہ ایک عجیب امتحان ہے اور اس امتحان میں کامیاب ہونے کے لیے ہی دراصل اللہ تعالیٰ […]
سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیو نٹولوجی( ایس۔ آئی۔ سی۔ ایچ۔ این) کراچی کے تحت عالمی ادارہ یونی سیف اور پاکستان پیڈی ایٹرک ایسوسی ایشن کے تعاون سے اوائل جون میں پاکستان میں پہلے ’ہیومن ملک بینک‘ کا قیام عمل میں لایا گیا، جس کا باقاعدہ افتتاح سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو […]
جب سے کائنات وجود میں آئی ہے اس میں انسانوں کے دو گروہ بستے ہیں،ایک سچے اور دوسرے جھوٹے۔ ہر دور اور ہر زمانے میں سچوں کی سچائی اور جھوٹوں کی کذب بیانی کے درمیان کشمکش رہی ہے، اور تاریخِ انسانی نے ثابت کیا کہ جھوٹ خواہ کتنا بڑا اور کتنا ہی طاقت ور کیوں […]
افشاں نوید۔کراچی ’’بتول‘‘ تو اس خاندان کو اپنی فیملی کی طرح عزیز ہے۔ میں خالہ جان ثریا اسماء کے ساتھ نسیم ظفر بھائی کی تعزیت کرتے ہوئے ان کے لفظ لفظ سے بتول کی محبت کو محسوس کر رہی تھی۔ بولیں:’’نسیم بیٹے کا سفرِ آخرت تھا اور اسی وقت ملازم بتول کے تیار پرچے لے […]
اس حقیقت سے انکارممکن نہیں کہ پاکستان کا قیام اللہ تبارک و تعالیٰ کی مشیت ، تدبیراورحکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ یہ اللہ کی سنت ہے کہ جب کوئی قوم اللہ رب العزت سے اس وعدے سے آزادی طلب کرے کہ ہم آزاد خطے میں قانون الٰہی کی بالا دستی کریں گے […]
زندگی کبھی کبھی اتنی بے رحم ہو جاتی ہے کہ انسان کو اپنی جگہ چھوڑ کر ایک اجنبی دنیا میں بسنا پڑتا ہے اور اس نئے جہان میں قید ہونا ایک ایسی اذیت ہے جو کسی بھی انسان کو مکمل طورپر توڑ پھوڑ سکتی ہے ۔ ایسی ہی ان گنت دل خراش داستانیں اس جیل […]
(اگرچہ یہ بھارتی ٹی وی چینل پر نشر ہؤا مگر یہ چینل پاکستان میں دیکھا جاتا ہے اور خاص بات یہ کہ اس کی کاسٹ میں سب نمایاں نام پاکستانی مقبول اداکاروں کے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی ناظرین اس کا خصوصی ہدف تھے۔ علاوہ ازیں یہ یو ٹیوب پر بھی ساتھ ساتھ اپ […]
نکاح جمعہ کی نماز کے بعد مسجد میں رکھا گیا تھا۔ صبح اٹھتے ہی سب مرد نہا دھو کے نکاح میں جانے کے لیے تیار ہورہے تھے اور جسے اصل میں تیار ہونا تھا وہ پورے گھر میں بولایا بولایا پھر رہا تھا۔ علی کا نکاح کا جوڑا ہی نہیں مل رہا تھا ۔ ایک […]
سرسبز،اونچے اونچے پہاڑوں سےگھری، رنگ برنگے پھولوں سے لدی وادی میں اپنی سہیلیوں کے سنگ جھولا جھولتے اسے ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے وہ آسمان کو چھو لے گی کہ اچانک جھولا بہت تیز ہو گیا۔ ’’روکو، روکو میں گر جاؤں گی، بہت زور کی چوٹ لگ جائے گی‘‘، آ ٹھ سالہ عندلیب خواب […]
پاکستان میں اردو قومی زبان سے کہیں زیادہ قومی مذاق کا درجہ حاصل کرتی جا رہی ہے۔ بات صرف اتنی سی ہے کہ پاکستان میں جس چیز کے ساتھ ’’قومی‘‘ لگ جاتا ہے یا لگا دیا جاتا ہے اس کی حالت آثارِ قدیمہ کی سی ہو کر رہ جاتی ہے جیسے پاکستان کا قومی پھول […]
رات کو ہوا کے دوش پر آل انڈیا ریڈیو سے ’’تعمیلِ ارشاد‘‘میں گانا لگا ہؤا تھا۔ گھر آیا میرا پردیسی…. پیاس بجھی میری اکھیوں کی۔ ’’ رکو رکو….ذرا آواز اونچی کرنا….یہ گانا تو راحیل کو بہت پسند ہے….‘‘ ’’ ہیں یہ راحیل کہاں سے آگیا؟‘‘ ابھی تو وہ زبردستی مجھے اپنی نئی محبت کی کہانی […]