رخسانہ اقبال راؤ

وہ دودن! – بتول اگست ۲۰۲۴

گاہے بگاہے تذکیر و محاسبہ کی ہر فرد کو ضرورت ہوتی ہے۔27_28, مئی 2024 منصورہ آ ڈیٹوریم میں فیصل آ باد اور لاہور کے ارکان کے لیے دو روزہ تربیتی نشست کا اہتمام تھا۔تربیت گاہیں تو اس سے پہلے بھی ہوتی رہیں مگر اس مرتبہ انداز کچھ جدا تھا۔ کافی دنوں سے ایسی ہی اجتماعیت کی کمی محسوس ہورہی تھی جہاں لگے بندھے انداز میں لیکچرز کی بجائے سامعین کے احساسات ،خیالات، معمولات اور مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پروگرام ترتیب دیے گئے ہوں۔مقررین نے نہایت جاں فشانی سے موضوعات تیار کر رکھے تھے اور واقعتاً ایک لمحے کے لیے بھی بوریت کا احساس نہ ہؤابلکہ ایسے لگ رہا تھا کہ اگر دو کی بجائے تین دن بھی تربیت گاہ ہوتی تو انہماک اسی طرح برقرار رہتا۔
ہال میں بیٹھا ہر فرد گہری سوچ میں ڈوبا اپنے آپ کو کھوج رہا تھا اور اپنی کمزوری یا غفلت کو ٹٹول رہا تھا۔جیسے رمضان کا ایک مہینہ سال بھر کے لیے ٹریننگ کورس ہوتا ہے تو یہ دو دن ہمارے لیے روحانی خوراک کا توشہ تھے۔
پہلا دن
پروگرام کا آغاز ساڑھے دس بجے ہونا تھا۔لیکن پچھلے ایک دو ہفتے سے ہمارے گروپس میں بار بار ریمائنڈر کے میسجز آتے رہے جس کی وجہ سے…

مزید پڑھیں