بتول اگست ۲۰۲۴

قارئین کرام! سلام مسنون اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں کہ ذاتی زندگی میں ایک عظیم صدمہ اٹھانےکے بعد ایک ماہ کے فرق سے دوبارہ آپ سے مخاطب ہوں۔ یہ ہمت اللہ ہی نے عطا کی ہے، ہم سب اسی کے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ میں ادارہ بتول کی […]

چھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی سدرہ تھی، سدرہ بختیار احمد! چوہدری بختیار احمد کے دو بیٹے اور چار بیٹیوں میں سب سے لاڈلی سب سے منفرد ، شکل اور عقل دونوں میں بے مثال! چوہدری بختیار احمد خود نیک فطرت تھے اس لیے انہیں اس بات میں کوئی جھجھک محسوس نہیں ہوئی تھی […]

سوچ ام حمزہ ’’ یہ کباب تو لو بھئی اور یہ بتاؤ چائے چلے گی یا شربت‘‘۔سعدیہ نے مریم سے پوچھا۔ ’’وقت تو چائے کا ہے مگر گرمی اتنی ہے کہ شربت ہی بنالو‘‘۔مریم نے جواب دیا۔ سعدیہ نے بیٹی سے شربت بنانے کے لیے کہا اور دونوں سہیلیاں آرام سے بیٹھ گئیں۔ سعدیہ اور […]

جلدی جلدی کے شور میں بھی ہانیہ نے جاتے جاتے ایک نظر اپنے سراپے پر ڈالی ،کچھ رہ تو نہیں گیا! مطمئن اب بھی نہیں ہوئی تھی لیکن ساتھ مسلسل بجتی فون کال نے نے مجبور کر دیا کہ گھر سے نکل ہی جائے ۔ وقت پر پہنچنا ضروری تھا مریم کی سالگرہ تھی اور […]

پھل صحت مند غذا کا ایک لازمی حصہ ہیں اور تمام فلاح و بہبود کے لیے بے شمار فوائد فراہم کرتے ہیں۔ پھل وٹامنز ، معدنیات اور اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتے ہیں جو بہترین صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں خاص طور پر کھٹے پھل ،بیری اور سیب وٹامن سی پر مشتمل […]

تاریخ انسانی میں انسانوں نے جو سب سے بڑاجرم کیا وہ ’’عدم اعتراف‘‘ ہے۔ اور سب سے بڑا جرم الله تعالیٰ کی وحدانیت کا عدم اعتراف ہے۔اپنے ہی جیسے الله تعالیٰ کے چنیدہ بندوں کو هہادی و راہنما کے طور پہ قبول نہ کرنا بھی انسانی تاریخ کا جرم عظیم رہا۔ مال و دولت، تخت […]

اللہ تعالیٰ نے زمین پر اپنا ایک خلیفہ مقرر کرنے کا ارادہ کیا، اس کے ذمہ ایک بھاری امانت کی ادائیگی تھی۔اللہ تعالیٰ نے س امانت کو کئی مخلوقات کے سامنے پیش کیا، مگر وہ اس کے اٹھانے سے عاجز رہے، ارشاد الٰہی ہے: ’’ہم نے اس امانت کو آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں کے […]

رحماء اور اس کا بیٹا فرحان بڑے شوق سے ٹی وی پر نشر ہونے والی یوم پاکستان 23 مارچ کی تقریب دیکھ رہے تھے۔ پاک فوج کی پریڈ، اسلحہ اور میزائلوں کا نظارہ، فوجی طیاروں کا ہوائی مظاہرہ سب ہی انتہائی پر شکوہ اور دل کو چھو لینے والا تھا۔ رحماء بیٹے کو 23 مارچ […]

سورج طلوچ ہوتے ہی جیل کے اندر کی دنیا انگڑائی لے کر آہستہ آہستہ بیدار ہونے لگتی ۔ بلوری آنکھوں والی قحبہ خانے کی مالک لالہ مائی اورپکی رنگت والی شیدی تو نماز کے بعد تسبیح لے کربیٹھ جاتیں ، کوٹھری کی دوسری عورتیں اپنے اپنے بستروں پرپڑی کسلمندی سے کروٹیں لیتی رہتیں ۔ لالہ […]

جناب حسرت موہانی خیر سے فرما چکے: دوپہر کی دھوپ میں میرے بلانے کے لیے وہ ترا کوٹھے پہ ننگے پاؤں آنا یاد ہے یقیناً شاعر کے ممدوح محترم کو بھری دوپہروں میں یہ جرأت اس وجہ سے عنایت ہوتی تھی کہ گرمیوں کی لمبی دوپہروں میں گھروں کی چھتیں ،جو عرف عام میں کوٹھے […]

ایک ننھا بچہ جب دنیا میں آنکھ کھولتا ہےتواس کی زندگی اورحفاظت کا انتظام پہلے سےہی رب کائنات کی طرف سے کردیا جاتا ہے۔اس کے نظام ِخون اورنظامِ تنفس میں پیدائش کے ساتھ ہی ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جن کی وجہ سے اسے ماں سے علیحدہ اپنی زندگی برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے ۔ […]

ہر دم رواں…. خالہ جان زہرہ عبد الوحید ہمیں وہ کبھی بوڑھی اور عمر رسیدہ نہیں لگیں ، ہر دم جواں ! پیہم رواں ! ان کے ساتھ گفتگو میں کبھی مرتبے اور عمروں کا تفاوت حائل نہیں ہوا ، انہوں نے کبھی اپنے علم و فضل کی دھاک بٹھانے کی کوشش نہیں کی ، […]

بشریٰ تسنیم۔شارجہ بہت پیاری صائمہ ! پہلی سماعت پہ دنیا کی سب سے ناقابل یقین خبر کسی کا دنیا سے چلے جانا ہوتی ہے ۔ یہ جانے والا اگر اپنی عزیز دوست کا شریک حیات ہو تو زندگی ایک جھٹکے سے رک سی جاتی ہے لیکن یہ خبر چونکہ رب العالمین کا اٹل فیصلہ ہوتا […]

سنہری بال اور کنچی آنکھیں….سچ مچ جیسے کانچ کی گڑیا …. گود میں لوگی اس کو ؟ ابو نے پوچھا تو میں نے جھٹ سے ہاں کر دی۔ وہ میری چھوٹی بہن تھی،مجھ سے پورے تین سال چھوٹی….نرم ملائم گلابی گلابی۔ میرے لیے تو وہی کل کائنات تھی۔میرا بس چلتا تو ہر وقت گود میں […]

بڑے سے بیگ کی زپ بند کرتے ہوئے شازمہ نے مطمئن انداز میں اطراف میں نگاہ دوڑائی۔ پیکنگ تقریباً مکمل تھی۔ اب صرف راستہ کے لیے کھانے پینے کی اشیاء کا انتظام کرنا تھا۔ ان کو آج شام کو نکلنا تھا۔ بھائی جان کے بڑے بیٹے یعنی منال کے بھائی کی شادی میں شرکت کرنے […]

صدقات کا نظام میرے خیال میں صدقات ایک فرد کی نہیں ، بلکہ اس ملک کی بلا ٹال دیں گے ۔ صدقات واحد نظام ہے ، جو سود کو ختم کرتا ہے ۔ قرآن و حدیث کے مطابق صدقات کے نظام کے نفاذ کے بغیر دنیا کی کوئی طاقت سود کو ختم نہیں کر سکتی […]

اک خواب جو شاعر نے دیکھا،تعبیرکے سچے رستے کا اک رازکہ اس میں پنہاں تھا تعمیر کے بستے نقشے کا ایمان کے عزم و ہمت نے کردار کی اعلیٰ طاقت نے تعبیر کو اس کا روپ دیا،سرشارسی ایک صداقت نے تصویر کا نقشہ خوب دیا افکار نہاں کی جرأت نے بنیاد میں جس کی کلمہ […]

گلیاں بدل گئی ہیں کہ وہ گھر بدل گئے بینائی بجھ گئی ہے کہ منظر بدل گئے آنسو بنے ہوئے تھے زمانے کی رونقیں ہم کیا ہنسے کہ وقت کے تیور بدل گئے پہلے سے اب کہاں وہ تراشے ہوئے بدن آذر بدل گیا ہے کہ پتھر بدل گئے مشکل پڑی تو وقت کی نظریں […]

بےثبات اس دہر میں بادِ فنا کے زور سے درد سے معمور دل سینہ ہے غم سے داغ داغ آسمانِ علم و دانش کا جہانِ بے کراں حکمت مشرق ، فنافی الشاعرِ مشرق بھی تھا کر کے دکھلائی ہے اُس نے فکر کی تزئین بھی دُود مانِ ہاشمی کا گوہر تابندہ تھا راہرو بھی تھا […]

ہمارا گھر ضلع ہشیار پورمیں برنالہ گائوں میں تھا ۔ یہ گائوں تحصیل دسوعہ میںتھا ۔ وہاں کئی گائوں کے ناموں کے ساتھ برنالہ کا لفظ لگا ہوتا تھا۔برنالہ کا مطلب ہے نالہ کے کنارے تو نالہ ( پانی کی ندی) کے ساتھ ساتھ واقع کئی گائوں کا نام برنالہ تھا ۔ ہمارے گائوں میں […]

یادیں کیا ہوتی ہیں ؟کوئی ایسی بات ,کوئی ایسا واقعہ، کوئی ایسی شخصیت جس کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات ہمارے ذہن کے کسی کونے میں ہمیشہ کے لیے مقید ہو جاتے ہیں وہ یادیں بن جاتی ہیں اور اگر یہ والدین کی ذات سے جڑی ہوں تو زندگی کا قیمتی ترین سرمایہ بن جاتی ہیں […]

گاہے بگاہے تذکیر و محاسبہ کی ہر فرد کو ضرورت ہوتی ہے۔27_28, مئی 2024 منصورہ آ ڈیٹوریم میں فیصل آ باد اور لاہور کے ارکان کے لیے دو روزہ تربیتی نشست کا اہتمام تھا۔تربیت گاہیں تو اس سے پہلے بھی ہوتی رہیں مگر اس مرتبہ انداز کچھ جدا تھا۔ کافی دنوں سے ایسی ہی اجتماعیت […]

اللہ رب العزت نے ہمیں جتنی نعمتیں عطا فرمائی ہیں ان میں زندگی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ زندگی ایک مقصد حاصل کرنے کے لیے دی گئی ہے۔ زندگی کواللہ رب العزت نے بہت ہی مختصر رکھا ہے اور ساتھ میں یہ بھی سمجھا دیا ہے کہ یہ مختصر سی زندگی تم اپنی جنت اور […]