کھلونے – بتول اگست ۲۰۲۴
رحماء اور اس کا بیٹا فرحان بڑے شوق سے ٹی وی پر نشر ہونے والی یوم پاکستان 23 مارچ کی تقریب دیکھ رہے تھے۔ پاک فوج کی پریڈ، اسلحہ اور میزائلوں کا نظارہ، فوجی طیاروں کا ہوائی مظاہرہ سب ہی انتہائی پر شکوہ اور دل کو چھو لینے والا تھا۔ رحماء بیٹے کو 23 مارچ کے حوالے سے معلومات دے رہی تھی اور فرحان بھی جوش سے بھرا ان سب نظاروں کو دل میں اتار رہا تھا۔
 پروگرام کے اختتام پر فرحان نے رحماء کا بازو ہلاتے ہوئے کہا۔’’امی! امی! مجھے بھی ایسی ہی گن چاہیے جیسے اس میں دکھا رہے ہیں‘‘۔
رحماء مسکرا دی۔
 ’’کیوں بیٹے آپ کے پاس تو پہلے ہی اتنی ساری گنز، کار، ٹینکر اور آرمی کی چیزیں ہیں۔ اب یہ والی گن بھی لینا ہے؟‘‘
 اسے اپنے بیٹے کے شوق کا پتہ تھا۔ اسے آرمی سے متعلق چیزوں کا شوق تھا۔ ہر طرح کی بندوقیں، ٹینک، جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کے ماڈل اور نا جانے کیا کیا چیزوں سے اس کا کمرہ سجا ہؤا تھا۔ اب یہ اور بات تھی کہ اسے بس جمع کرنے کا شوق تھا ان سے کھیلتا بہت کم تھا۔ اس کی وجہ یہی تھی کہ رحماء اکلوتے بیٹے کی کسی…

