امام نوویؒ

تین نصیحتیں ۔ امام نوویؒ

’’ حضرت ابو ذر جندب بن جنادہؓ اور ابوعبد الرحمٰن معاذ بن جبلؓ سے روایت ہے رسول اکرم ؐ نے فرمایا : تم جہاں کہیں بھی ہو اللہ سے ڈرو اور خطا ہو جانے کے بعد نیکی کرو کہ وہ برائی کو مٹا دیتی ہے اور لوگوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئو ‘‘۔(ترمذی مسند احمد )
تَمحُھا کا مطلب ہے مٹانا ، ختم کرنا ۔ مراد ہے کہ جب بھی کوئی غلطی ہو جائے تو فوراً نیکی کرے تاکہ غلطی کا ازالہ ہو جائے ۔ جیسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا :
ان الحسنات یذھبن المسیات
اس حدیث مبارکہ میں حضور نبی کریمؐ نے حضرت معاذبن جبلؓ کو تین نصیحتیں فرمائیں ۔
(۱) تقویٰ
تم جہاں کہیں بھی ہو اللہ سے ڈرتے رہو۔ اس میں لفظ ’’تقویٰ‘‘ استعمال ہؤا ہے ۔ جو اپنے مفہوم کے اعتبار سے بہت وسیع ہے ۔ قرآن مجید میں اس سے زیادہ اور کوئی لفظ اتنی مرتبہ استعمال نہیں ہؤا ہے ۔تقویٰ کی حیثیت یہ ہے کہ بندہ اپنے اور اس سے جس سے ڈرتا ہے یعنی اللہ تعالیٰ کے درمیان ایک دیوار حائل کر لے اور بندے کا اپنے رب سے ڈرنا یہ ہے کہ وہ اپنے رب کے غضب اور ناراضگی اور اس کی سزا سے بچے…

مزید پڑھیں