۲۰۲۴ بتول فروری

قارئینِ کرام سلام مسنون ہم سب کی پیاری آپا، خالہ ، دوست، استاد،محترمہ زہرہ عبدالوحیدداغِ مفارقت دے گئیں۔ ایک طویل عہد کا اختتام ہؤا ان کے ساتھ۔ دین کے تحریکی تصور کو اپنانے کے لیے مولانا مودودیؒ کی دعوت پربالکل ابتدائی دور میں لبیک کہا اور حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی اولین ارکان میں شامل […]

عرصہ گزرا ،کراچی کے ایک نواحی علاقے میں ایک مخبوط الحواس نوجوان عورت جس کے نقوش مقامی آبادی سے مختلف نظر آتے تھے گھومتی نظر آتی تھی ۔ کبھی کبھی اس کے چیخنے کی آواز بلند ہوتی اور کبھی اس کے آنسو دل کو چیر دیتے۔ ہمارے دوست خالد صاحب جو ایک فلاحی تنظیم سے […]

وہ میری زندگی کا سبق آموز دن تھاجب میں نے بہت کچھ سیکھا۔ جامعہ وہ گہوارہ ہے جہاں لمحہ لمحہ شفقت ہے، محبت ہے، تربیت ہے۔ زندگی کو جنت بنانے کا ادارہ ہے۔ جب ہم جامعہ میں ہوتے ہیں تو ان لمحوں کی قدر و قیمت سے ناآشنا ہوتے ہیں ۔ سمجھتے ہیں کہ یہ […]

چھوٹی آپا میری خالہ زاد بہن ہیں۔ اتنی پیاری ، اتنی خوبصورت، خوب سیرت، ہنر مند کہ مثال نہیں ملتی۔ وہ جب چھوٹی سی تھیں تو خالہ کا انتقال ہو گیا اورننھی سی جان کو ننھیال والوں نے سنبھال لیا۔ مگر چونکہ ننھیال میں نانی اور خالائیں تو تھیں نہیں جو انھیں بہت توجہ ملتی۔ […]

’’اس میں کوئی شبہ نہیں کہ تم نے بہت شاندار طریقے سے گاجر کا حلوہ بنایا ہے…. ایسے لگتا ہے جیسے نرم نرم سی مٹھاس !جتنا مرضی کھالو بندے کا دل ہی نہیں بھرتا…. بہت زبردست ‘‘۔ ابھی اتنا فقرہ سننا تھا کہ نورین نے اپنے آپ کو ہواؤں میں اڑتا محسوس کیا ،لیکن ایکدم […]

اوسٹیوپوروسس کمزور اور بھر بھری ہڈیوںکی بیماری ہے۔ اس صورتحال میں ہڈیاں اس قدر کمزور ہو سکتی ہیں کہ معمولی جھٹکے جیسے کھانسی یا چھینکنے سے فریکچر تک ہو سکتا ہے ۔ خواتین میں یہ بیماری زیادہ عام ہے ۔ ضروری ہے کہ بچپن ہی سے اچھی خوراک اور ورزش کا اہتمام کیا جائے تاکہ […]

لفظوں کی ترتیب، لہجے کا اتار چڑھائو، ایک سادہ سے جملے کی ساری بُنَت بدل دیتا ہے۔ جیسے مشہورِ زمانہ کتاب کا عنوان: ‘‘Friends not master’’ اس میں’’not‘‘کو پہلے لفظ کے ساتھ یا بعد والے لفظ کے ساتھ کر دیں تو معنی یکسر بدل جاتے ہیں۔ ’’اٹھو مت بیٹھو‘‘ کو بھی کہنے والا اپنی منشاء […]

یسریٰ اور سویرا دونوں سکول کے زمانے سے گہری دوست تھیں۔ اب کالج میں آنے کے بعد ہونے والے پہلے فنکشن کے لیے ان کی بے چینی دیدنی تھی خاص طور پر سویرا بہت بےتاب تھی ۔ ’’اللہ بہت مزہ آئے گا بالکل مہندی کے فنکشن جیسا انجوائے کریں گے ۔ہر لڑکی نئے رنگ کے […]

اسما اشرف منہاس۔اسلام آباد ناول ’اک ستارہ تھی میں‘ ختم ہؤا۔اس ناول کو لکھنے کی کہانی بہت لمبی ہے۔یہ کئی سالوں سے لکھا جارہا تھا کبھی یہ بھی ہؤا کہ فیصلہ کیا کہ اب کچھ نہیں لکھنا یوں یہ ایک لمبے عرصے تک کسی فائل میں بند پڑا رہا۔مگر پَوّن، بی بی اور زرک کے […]

حمدان شیخ ،اپنے آرام دہ لگژری بیڈروم میں محوِاستراحت تھا ۔ اس کی سائڈ ٹیبل پر جدیدآئی فون پڑا تھا جس پر کسی کی کال آنے کے سبب لائٹ بلنک ہورہی تھی مگر سائلنٹ موڈ کی وجہ سے شیخ تک نہیں پہنچ رہی تھی۔ کمرے کا نیم تاریک ماحول شیخ کے خراٹوں سے گونج رہا […]

ڈھلتے سورج کی نرم شعاعیں کھلے صحن میں فرحت افزا احساس بکھیر رہی تھیں۔ سہہ پہر کے سکون میں گھونسلوں میں لوٹتی چڑیوں کی الوداعی چہچہاہٹ کا ہلکا سا ارتعاش پنہا ں تھا۔ اپنی جلترنگ میں تھرکتی خوشی لمحہ بھر کو منڈیر پہ ٹکی اور اندر کا منظر دیکھ کے مبہوت رہ گئی۔سامنے کمرے کے […]

لگے ہیں زخم جو دل پردکھائیں گے بھلا کس کو نہیں ہے کوئی بھی اپنا کہ جس کو دکھ بتا سکتے بتاتے سنگ باری کرنے والوں کی یہ دنیا ہے بڑا نازک ہے دل جیسے بنا ہے کانچ کا شاید ذرا سی ٹھیس لگتی ہے تو چکنا چور ہوتا ہے لہو آنکھوں سے بہتا ہے […]

ناموسِ وطن (1960 میں کہی ہوئی نظم) اے مادرِ ملت جاگ ذرا ناموسِ وطن کروٹ تو بدل جو گلشن خون سے سنیچا ہے ہاتھوں سے خزاں کے لُٹ جائے خود غرض بڑھیں اخلاص گھٹے بھائی سے بھائی لڑ جائے کیا تجھ کو گوارا ہے سب کچھ ؟ اے مادرِ ملت جاگ ذرا ناموسِ وطن کروٹ […]

گھرمہمانوں سے بھرا پڑاتھا۔ ایک افراتفری کا سماں تھا۔ ہر کوئی مصروف، کوئی تیاری میں توکوئی باتوں میں، ایک شور تھا جو سارے گھر میں بپاتھا۔ لڑکیاں اپنی ادھوری تیاری کو مکمل کرنے میں سرگرداں تو مائیں اپنے بچوں پر برس رہی تھیں جویہاں سے وہاں بھاگے دوڑے پھر رہی تھے۔مہمانوں کے بیٹھنے کا انتظام […]

اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں پر اپنی نعمت کا اتمام اور اس کے کمال کا ایک اظہار اسے روزے کی فرضیت کا عطا فرمانا ہے۔ایک مہینے کے روزے اس کے لیے تقرب الی اللہ اور رضائے الٰہی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’اے ایمان والو، تم پر روزے فرض کر دیے گئے […]

ناول انگریزی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں مسلسل قصہ۔فن کی رو سے ناول اس نثری قصے کو کہتے ہیں جس میں کسی خاص نقطۂ نظر کے تحت زندگی کی حقیقی اورواقعی عکاسی کی گئی ہو نا۔ول زندگی کی تصویر بھی ہے اور تفسیربھی اورسب سے بڑھ کر زندگی کی تنقید ہے ۔ […]

میں سال کی آخری شام افق پہ پھیلے نارنجی اور گلابی ڈورے بادلوں کی اوٹ سے نکلتے دیکھنے میں محو تھی کہ مجھے اچانک یوں محسوس ہؤا کہ زرد گولا آج بہت ہی اداس ہے بلکہ یوں لگا کہ موٹے موٹے آنسو گرا رہا ہے ۔ خیر ویسے تو یہ محض دنیا والوں کے بنائے […]

’’اور یاد کرو جب کہ ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے نہ کیا۔ اس نے کہا۔ ’’کیا میں اس کو سجدہ کروں جسے تو نے مٹی سے بنایا ہے۔‘‘ پھر وہ بولا۔ ’’دیکھ تو سہی ٗ کیا یہ اس قابل تھا کہ تو […]

جب میں نے اسے پہلی بار دیکھا تو آسمان سے برف روئی کے گالوں کی طرح زمین پر اتر رہی تھی۔ میں اپنے نواسے کے سکول کے سامنے کھڑی اس کے باہر آنے کا انتظار کر رہی تھی۔ وہ لانبے قد، سبک متوازن جسم اور بے حد گوری رنگت والی حسین لڑکی چھتری اٹھائے میرے […]

’’ارے جنید پتہ نہیں کہاں چلاگیا مجھے چھوڑ کے؟ اسے پتہ ہی نہیں چلا کہ میں موٹر سائیکل پر بیٹھی بھی نہیں اور وہ اسٹارٹ کرکے یہ جا وہ جا۔عجیب لڑکا ہے یہ‘‘۔ نادیہ بیگم شاپنگ مال جانے کے لیے اپنے بیٹے جنید کے ساتھ نکلی تھیں،گھر سے تھوڑے فاصلے پر وہ کچھ لینے کے […]

حضرت عمر بن عبد العزیزؒ اموی خلیفہ حضرت عمر بن عبد العزیز ؒ جن کا دور خلافت اس قدر تابناک اور روشن ہے کہ لوگ آپ ؓ کو پانچویں خلیفہ راشد کے نام سے یاد کرتے ہیں ۔ آپ کا دورِخلافت گرچہ بہت مختصر تھا ، تاہم اس نے حضرت عمر بن خطابؒ کے دور […]

آج رات کو طیبہ لاہور آئی ہے ۔ اگر ہو سکے تو واپسی پر میں اس کے ساتھ ایبٹ آباد چلی جائوں ۔ میں نے بھائی سے پوچھا۔ کتنے دن کے لیے آئی ہے ؟ ہفتے کے لیے ۔ بھائی نے چائے کا گھونٹ حلق سے اتارتے ہوئے پوچھا، اور تم کتنے دنوں کے لیے […]