سیرت سے فتح کرتے ہیں لوگوں کے دلوں کو – فوزیہ عبداللہ
آپا زہرہ وـحید جماعت اسلامی کا درخشاں ستارہ، ایک فعال رکن اور دردِ دل رکھنے والی عظیم خاتون تھیں۔ وہ انتہائی زیرک، مدبر اور فہم و فراست کی مالکہ تھیں ۔ اُن کا لہجہ انتہائی پر شفیق اور سادہ تھا گویا کہ آپ کا وجود خلوص و محبت کی بے نام مہک تھا۔ کسی بھی معاملے کو بہت حکمت سے طے کرنے والی اماں جان جب کوئی فیصلہ لینے پر آتیں تو ڈٹ جاتیں، مجبور اور بے بس کے لیے عصائے موسیٰ کا سا کردار ادا کرتیں۔
وہ اپنی اور بے شمار خوبیوں کے ساتھ ساتھ ایک بے مثال ماں بھی تھیں جو نہ صرف اپنی حقیقی اولاد کے لیے قیمتی اثاثہ تھیں بلکہ اپنے ماتحت اور متعلقہ افراد کے لیے بھی ماں کا درجہ رکھتی تھیں اور اُن کے مسائل کو ایک حقیقی ماں کی طرح سلجھانے کی کوشش کرتیں۔
میں اُن کے تعلیمی ادارے ’’دبستانِ زہرہ‘‘ کی طالبہ رہ چکی ہوں اور ان کی دخترانِ نیک اختر کی تعلیم و ترتیب سے فیض یاب ہونے کا شرف حاصل کر چکی ہوں۔ والدہ (زہرہ وحید) کا عکس میری تمام اساتذہ میں بخوبی جھلکتا ہے۔کوئی فہم و تدبر میں بے مثال، تو کوئی نرم خو اور شفیق اورکسی کو بہترین منتظم ہونے…