شہلا کرن

الف سے اللہ – نور مارچ ۲۰۲۱

حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی صوبہ سندھ کے ایک بہت بڑے صوفی بزرگ گزرے ہیں جنھوں نے اپنی زندگی کے کئی برس ایک ٹیلے پر عبادت خداوندی میں گزارے جسے بھٹ شاہ کہتے ہیں ۔ اسی لیے آپ ؒ کا نام بھٹائی مشہور ہو گیا ۔ حضرت شاہ صاحب نے سندھی زبان میں معرفت کے بیج بوئے اور اپنی شاعری سے لوگوں کو خدا اور مخلوق سے محبت کا آفاقی پیغام دیا ۔ آپؒکے ایک شعر کا ترجمہ ہے ۔ ’’ پڑھو الف اوراس کے بعد سب حروف چھوڑ کہاں تک ورق پہ ورق اُلٹو گے ؟‘‘ اس کا مطلب یہ ہے کہ الف سے اللہ کا نام پڑھو اور باقی دنیا کو بھول جائو یعنی صرف اللہ کے ہو کر رہو ۔ اس میں یہ حکیمانہ نکتہ بھی ہے کہ در اصل خدا ہی کی معرفت سے علم ملتا ہے اور صرف دنیاوی علم انسان کو کائنات کے رازوں

مزید پڑھیں