شگفتہ عمر صاحبہ

محشر خیال ۔ شگفتہ عمر صاحبہ

پروفیسر خواجہ مسعود ۔ اسلام آباد
’’ چمن بتول‘‘ شمارہ نومبر 2024ء اب کے خوشنما پھولوں سے سجا ’ چمن بتول‘‘ کا ٹائٹل نگاہوں کو بھلا لگ رہا ہے ۔
’’ ابتدا تیرے نام سے ‘‘ سب سے پہلے آپ نے لاہور کی مسموم فضا پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کے تمام شہروں کو سموگ اور جرائم سے محفوظ بنا دے (آمین) آپ کے تبصرے کا دوسرا اہم موضوع غزہ کی صورت حال ہے۔ آپ نے وہاں کی تشویش ناک صورت حال کا صحیح نقشہ پیش کیا ہے ۔ آپ کے یہ جملے رونگٹے کھڑے کر دیتے ہیں ۔ ’’فلسطین کا ہر بچہ اب حماس ہے اور اپنے وطن پر قبضے کے خلاف مزاحمت کا جذبہ بن کر ڈٹ گیا ہے ….دن رات غزہ کے معصوم پھول اور غمزدہ والدین آنکھوں کے سامنے آتے رہتے ہیں ، ایک بے بسی نے گھیر رکھا ہے ہمیں نعمتیں استعمال کرتے ہوئے ضمیرمجرم محسوس ہوتا ہے‘‘۔
’’ بد گمانی ‘‘ ( ڈاکٹر میمونہ حمزہ صاحبہ کا بصیرت افروز مضمون) ڈاکٹر صاحبہ نے وضاحت سے بتایا ہے کہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں بد گمانی سے پرہیز کرنے کی تلقین کی ہے کیونکہ بعض بد گمانیاں گناہ ہوتی ہیں اچھاگمان رکھنا…

مزید پڑھیں