شمع محبت – شمیلہ تنویل صدیقی
دنیا فانی ہے ۔ یہاںآنے والی ہر ذی روح کو موت کا مزا چکھنا ہے ۔ ہرکوئی اپنا مقررہ وقت پورا کر کے یہاںسے چلاجاتا ہے ۔
جن لوگوںکے ساتھ ہمارا تعلق زیادہ قریبی ہوتا ہے اُن کے جانے کا افسوس بھی زیادہ ہوتا ہے ۔پھپھو جان یوںتوہماری امی کی پھپھو تھیںلیکن انہوںنے ہمیںجس قدر محبت دی اس سے ہماراان کے ساتھ ایک مضبوط تعلق بن گیا ۔
آج صبح تقریباً سات بجے پھپھو جان کی وفات کی اطلاع ملی۔ ہماری امی اورخالائیں ، ماموں ان کو پھپھو جان کہہ کر پکارتے تھے ۔ان کی دیکھا دیکھی ہم سب بچے بھی ان کو اسی نام سے پکارا کرتے تھے ۔
پھپھو جان سے ہمارے کئی تعلق بنتے ہیں۔ میرے دادا جناب نعیم صدیقی، پھوپھا جان یعنی ان کے شوہر عبد الوحید خان صاحب اور میاں طفیل محمد صاحب جماعت اسلامی کے ابتدائی دور میں ایک ہی کرائے کے مکان میں رہا کرتے تھے ۔ یہ سب اصحاب ماشاء اللہ کثیر الاولاد تھے لیکن اس کے باوجود سب مل کر رہتے رہے ۔ پھپھو جان نے اپنے بھائی جناب ریاض الحق اعوان صاحب ( میرے نانا) کی بیٹی یعنی میری امی کی شادی جناب نعیم صدیقی مرحوم ( میرے دادا) کے بیٹے یعنی میرے…