شازیہ عبد الل

پیاری خالہ جان – شازیہ عبد اللہ

اللہ پاک خالہ جان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے آمین۔ غالباً جنوری بروز جمعرات صبح 9:30بجےواٹس ایپ پر راحیل باجی کا Farwardedپیغام موصول ہؤا کہ ہماری پیاری خالہ جان زہرہ آپا صاحبہ کا انتقال ہو گیا ہے ۔ ہر ذی روح نے اپنی مدت عمر پوری کر کے اپنے ابدی گھر سدھارنا ہے لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیںہماری زندگی میںجن کی جدائی آپ کے لیے بہت ہی تکلیف کا باعث ہوتی ہے ۔ خالہ زہرہ بھی میرے لیے ایسی ہی ایک ہستی تھیں۔
آپا زہرہ کا نام سامنے آتے ہی بچپن سے لے کر شادی تک کی میری زندگی کی پوری کہانی آنکھوںکے سامنے ایک فلم کی طرح چلنے لگ گئی ۔ میرے گھر کے چھوٹے بڑےمعاملات حتیٰ کہ میری شادی تک کے تمام مراحل میںان کی مشاورت ، رہنمائی اوربھرپورتعاون شامِل حال رہا ۔یہ 1988ء میںآنے والے تباہ کن سیلاب کے دنوںکی بات ہے جب ہمارے چچا جان عنایت اللہ روز گھر آکر شاہدرہ میں آئے ہوئے سیلاب اوراس میں جماعتِ اسلامی کی جفا کش خواتین خاص طور پر آپا زہرہ اور گلفرین خالہ جان کا بہت ذکر کیا کرتے تھے اور بتاتے تھے کہ کس طرح یہ خواتین پانی اورکیچڑ میںسے گزر کر سیلاب زد گان تک…

مزید پڑھیں