قائد اعظم – نوردسمبر ۲۰۲۰
قائد اعظم دیس کے بانی قوم کے رہبر قائد اعظم قائد اعظم جہدِ مسلسل عزم سراسر قائدِ اعظم قائد اعظم دشمن ہمت ہار گئے تھے حربے ہو بے کار گئے تھے جیت گئے ہیں سچے رہبر قائدِ اعظم قائدِ اعظم ہر موسم میں کام کیا تھا خود کو بے آرام کیا تھا ہر پل ہر دم کام کے خوگر قائدِ اعظم قائدِ اعظم دشمن بھی مکار بہت تھا اپنوں کا انکار بہت تھا تم ہی تھے بس قوم کے رہبر قائدِ اعظم قائدِ اعظم ہر جانب اک محکومی تھی قوم پر چھائی مایوسی تھی چمکے صبح کے تارے بن کر قائدِ اعظم قائدِ اعظم ٭…٭…٭