زندگی بدل دینے والی باتیں – بتول دسمبر ۲۰۲۰
درخت پر اوقات سے زیادہ پھل لگ جائیں تو اس کی ڈالیاںٹوٹنا شروع ہو جاتی ہیں۔ ٭ ٭ ٭ انسان کو اوقات سے زیادہ مل جائے تو وہ رشتوں کو توڑنا شروع کر دیتا ہے۔انجام آہستہ آہستہ درخت اپنے پھل سے محروم ہو جاتا ہے۔ ٭ ٭ ٭ الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر کریں ۔جب آپ بات کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کے الفاظ، آپ کے خاندان کا پتہ، مزاج اور آپ کی تربیت کا پتہ دے رہے ہوتے ہیں۔ ٭ ٭ ٭ بچہ بڑا ہو کر سمجھ جاتا ہےکہ ابا کی پابندیاں ٹھیک ہی تھیںاور اس طرح بندہ مرنے کے بعدسمجھ جائے گا کہ اس کے رب کی پابندیاں ٹھیک تھیں۔ ٭ ٭ ٭ زندگی کوئی چائے کا کپ تھوڑی ہوتی ہے کہ ایک چمچہ شکر ملا کر ذائقے کی تلخی کودور کر دیا جائے۔زندگی کو تو عمر کے آخری لمحے تک گھونٹ گھونٹ پینا پڑتا ہےچاہے