ابتدا تیرےنام سے – بتول جولائی ۲۰۲۴
ہم نہایت ہی دکھی دل اوراشکبارآنکھوں سے اپنے قارئین کو یہ دل دوز خبر پہنچا رہےہیں کہ ہماری ہر دلعزیز بہن ڈاکٹر صائمہ اسما صاحبہ( مدیرہ چمن بتول) کے شوہرنسیم ظفرصاحب مختصرعلالت کے بعد رضائے الٰہی سے اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔
نسیم ظفرصاحب مینجمنٹ کنسلٹنٹ اور پاکستان میں لیڈر شپ آئوٹ ڈور ٹریننگ کے بانی تھے ۔ بزنس کی دنیا میں بے شمارمقامی اوربین الاقوامی کمپنیوں اوررضا کار اداروں نے ان کی مہارتوں سے استفادہ کیا۔ آپ بہترین اخلاق کے مالک تھے ۔ انہوں نے با مقصد زندگی گزاری اوراسلامی اقدار و روایات کوہمیشہ ملحوظِ خاطر رکھا۔
کسی بھی عزیز کی موت دل پر گہرا زخم چھوڑجاتی ہے جوکبھی بھی مکمل طورپر مندمل نہیں ہو سکتا ۔آج ایسے ہی کٹھن لمحات سے صائمہ اسما کوگزرنا پڑ رہا ہے ۔ اس مشکل وقت میں ہم ان کے ساتھ ہیںاوران کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔ہر کسی نے ان کے غم کو اپنا غم سمجھا ہےاس کی وجہ شاید یہ رہی ہے کہ وہ ہمیشہ سب کی رہنمائی اورحوصلہ افزائی کرتی رہی تھیں۔ ہمیں ان کی اوران کے والدین ثریا اسما صاحبہ اورڈاکٹر مقبول احمد شاہد صاحب کی محبت وشفقت نے ایک خاندان کی طرح باندھ رکھا…