ابتدا تیرے نام سے – بتول اگست ۲۰۲۴
قارئین کرام! سلام مسنون
اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں کہ ذاتی زندگی میں ایک عظیم صدمہ اٹھانےکے بعد ایک ماہ کے فرق سے دوبارہ آپ سے مخاطب ہوں۔ یہ ہمت اللہ ہی نے عطا کی ہے، ہم سب اسی کے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ میں ادارہ بتول کی معزز ممبران کی بے حد ممنون ہوں ، خصوصاً نائب مدیرہ آسیہ راشد صاحبہ کی جنہوں نے جولائی کا شمارہ ترتیب دیا اور اس کارِ خیر میں تعطل نہ آنے دیا۔ دور نزدیک سے بےشمار بہنیں تشریف لائیں، ان سے بھی زیادہ احباب اپنے پیغامات اور کالز کے ذریعے میرے غم میں شامل ہوئے، میں سب کے لیے سراپا سپاس ہوں۔جانے والے نے بے حدوحساب اچھی گواہیاں کمائیں اور بے شمار صدقہ جاریہ چھوڑاہے۔بتول کے کام میں ابتدا ہی سےمیری معاونت اور قدردانی کی، خصوصاً اداریہ پڑھ کر ہمیشہ خوشی کا اظہار کیا، ویب سائٹ کے کام کی ذمہ داری لیے رکھی، تحریک کو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے فائدہ دینے کے لیے تن من دھن سے حاضر۔ایک ہر دلعزیز، محبوب، سیماب صفت ،جری اور توانائی سے بھرپور شخص، عشقِ رسول ﷺ سے لبالب بھرا ہؤا،مملکت خداداپاکستان اور بانیانِ پاکستان سے محبت جس کے ایمان کا…